گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 10 November,2023 10:13 am

گھوٹکی : (دنیا نیوز) ٹندو پھاٹک کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شوکت علی بگٹی اور نیاز مینگل بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان میں سے شوکت بگٹی سکھر جبکہ نیاز مینگل بروہی بلوچستان کا رہائشی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں ڈاکو گھوٹکی پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔