کراچی: فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزم گرفتار

Published On 10 November,2023 04:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سرسید پولیس نے ڈگری کالج کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔