پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ، کھیتوں میں کام کرتی 2 خواتین زخمی

Published On 09 November,2023 09:50 pm

منچن آباد: (دنیا نیوز) پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرتی 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلے کا یہ واقعہ تھانہ میکلوڈ گنج کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت نسیم بی بی اور ممتاز بی بی کے ناموں سے ہوئی جو فائرنگ کے دوران کھیتوں میں کام کر رہی تھیں، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر میکلوڈ گنج منتقل کر دیا گیا۔