جیکب آباد: (دنیا نیوز) خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور رشتے دار کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ جیکب آباد کے گاؤں آچر خان جکھرانی میں پیش آیا جہاں ملزم نے غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے بیوی اور رشتے دار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں، قتل ہونے والی خاتون اور نوجوان قریبی رشتے دار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع غیرت کے نام پر پیش آیا ہے، مزید تفتيش جاری ہے،ملزم کو جلد تلاش کرکے گرفتار کرلیں گے۔