سی ٹی ڈی سندھ کا صوبے بھر میں کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن

Published On 09 November,2023 10:18 am

کراچی : (دنیانیوز) سندھ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کومبنگ اینڈ سرچنگ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس ٹیمیں مشترکہ کام کر رہی ہیں، ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کے ہمراہ موجود ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں۔

آپریشن کراچی ، حیدرآباد ،سکھر ،لاڑکانہ ، میرپورخاص ،شہید بینظیرآباد سمیت پورے سندھ میں کیا جارہا ہے، مخصوص مقامات پر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی کیا گیاجبکہ مختلف حساس علاقوں میں محاصرہ کر کے بھی سرچنگ کی گئی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 279 افراد کے کوائف تلاش ایپ کےذریعہ سے چیک کرکے کلئیر کیا گیا،آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکرتصدیق کیلیےمتعلقہ تھانہ جات کےسپردکیاگیا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کبھی بھی کسی جگہ بھی آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔