کراچی: منشیات فروشوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک ڈیلر ہلاک

Published On 08 November,2023 04:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک ڈیلر ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کسی تنازع پر دو منشیات فروش گروپوں میں جھگڑا ہو گیا اس دوران ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں جبار مایا نام منشیات فروش موقع پر دم توڑ گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ نامی منشیات فروش سے جھگڑے کے دوران ہلاک ہوا، مقتول جبار منشیات ڈیلر تھا اور پولیس کو 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، مقتول جبار، وسیم ایرانی کا بڑا بھائی تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی ایران سے واپس آیا تھا۔