اوکاڑہ: (دنیا نیوز) بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ اوکاڑہ میں تھانہ راوی کی حدود کے نواحی گاؤں جھنڈو منج میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، قتل ہونیوالی خاتون کی شناخت شبانہ بی بی کے نام سے ہوئی، بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔