پنوعاقل: نامعلوم کار سوار ملزمان نوجوان کو قتل کر کے فرار

Published On 07 November,2023 07:02 am

پنوعاقل: (دنیا نیوز) پنوعاقل میں نامعلوم کار سوار افراد نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔

اندھے قتل کا واقعہ پنو عاقل کے علاقے تھانہ دادلو کی حدود میں پیش آیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی، قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، قتل کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔