کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف)نے منشیات سمگلر گروہ کےخلاف گوادرمیں بڑی کارروائی کی ہے جس میں بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی منشیات برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سمگلر گروہ کےایک اہم رکن نےمنشیات کی بھاری مقدارمختلف جگہوں پرچھپارکھی تھی، دوران کارروائی مجموعی طورپر1788 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 1740 کلوگرام چرس،28 کلوگرام آئس،20 کلوگرام مارفین بھی برآمدہوئی ، برآمدہ منشیات افغانستان کی تیار کردہ ہیں جس پرافغانستان کی مواہیر ثبت ہیں ۔
ترجمان کے مطابق کچھ منشیات لکڑیوں اورپتوں سےبنائےگئی جھونپڑی جبکہ کچھ پہاڑیوں میں کھودی گئی سُرنگوں سےبرآمدکی گئی ، برآمدگی کے بعد منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو جلا دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ برآمدہ منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔