لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 33 سالہ جبران کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔