شہر قائد میں کیماڑی کے مین ہول سے پرانا اسلحہ برآمد

Published On 04 November,2023 09:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے نامعلوم افراد کی جانب سے کیماڑی کے مین ہول میں چھپایا گیا پرانا اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مین ہول میں اسلحہ موجودگی کی اطلاع ایکسچینج کے ملازم نے دی، برآمد ہونے والے اسلحے میں رائفل، رپیٹر، پستول، کلاشنکوف، کارتوس اور راؤنڈ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلحہ پرانا، زنگ آلود اور خستہ حالت میں ہے، اسلحہ عرصہ دراز قبل چھپایا گیا معلوم ہوتا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ برآمدہ اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے، تھانہ ڈاکس میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔