اسلام آباد: (دنیانیوز) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی بڑی کارروائی، شہریوں سے عمرے کے نام پر رقم بٹورنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں حافظ مزمل ریاض اور مبشر رفیق شامل ہیں، ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔
حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کیلئے دو کروڑ روپے ہتھیائے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔