اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے رجسٹرڈ کمپنی کا نام چوری کر کے کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایات پر کریک ڈاؤن کے دوران سب انسپکٹر وسیم کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم ہاشم زاہد کو F7 اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہاشم رجسٹرڈ کمپنی کا نام غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے میں ملوث تھا، ملزم سے مذکورہ رجسٹرڈ کمپنی کے سائن بورڈز، لیٹر پیڈز اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے۔