کاہنہ: (دنیا نیوز) نشتر کالونی یوحنا آباد میں پٹرول پمپ کے گارڈ نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کر دیا، خاتون کی شناخت زرینہ ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔
خاتون کام پر جانے کیلئے سٹاپ پر کھڑی تھی جب پٹرول پر ڈیوٹی کرتے گارڈ نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا، خاتون کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جنرل ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے کندھے پر فائر لگا ہے، سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔