کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

Published On 02 November,2023 07:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے تھانہ سٹیل ٹاؤن کی حدود میں 3 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 3 ڈاکو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، گرفتار ڈاکو شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔