داٶد خیل: (دنیانیوز) ضلع میانوالی کے شہرداؤدخیل میں نوجوان نے والدہ اور بہن کو قتل کر دیا ۔
افسوس ناک واقعہ نواحی علاقہ غنڈی میں پیش آیا جہاں علی الصبح نوجوان عصمت اللہ نے اسلحہ سے فائر کرکے اپنی والدہ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تھانہ پاٸی خیل موقع واردات پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی ۔
ڈی پی او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل داؤد خیل سے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔