الہٰ آباد: (دنیا نیوز) الہ آباد کے واحد سرکاری ہسپتال کی بجلی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہسپتال اندھیرے میں ڈوب گیا۔
الہٰ آباد کے واحد ہسپتال کی بجلی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عملے نے اندھیرے میں ہی کام جاری رکھا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عدالت کے اسٹے آرڈر کے باوجود بجلی کاٹی گئی۔
ایس ڈی او واپڈا الہٰ آباد نے بتایا ہے کہ 4 لاکھ 50 ہزار بل کی عدم ادائیگی پر سرکاری ہسپتال کا کنکشن کاٹ دیا گیا، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے بجلی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔