اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کے ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر حارث نے بتایا ہے کہ مریض کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جانبر نہ ہو سکا، جاں بحق مریض کی شناخت گل شیر احمد کے نام سے ہوئی۔
لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا، نرس اور گارڈز بھی بد اخلاقی سے پیش آئے، ڈاکٹر اور نرسوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔