جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیکب آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو جان سے مار دیا گیا، قتل کیخلاف ورثاء نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں پیش آیا جہاں باپ اور بیٹا کسی کام سے جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے گولیاں مار دیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔
باپ بیٹے کے قتل کیخلاف ورثاء نے رہبر چوک پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا دینے کا بھی اعلان کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی۔