پاکپتن: بیوی کی ناراضگی پر 2 سالہ بچے کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

Published On 02 November,2023 04:31 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر 2 سالہ بچے کو قتل کرنے والے بدبخت باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم راشد نے ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر دوسالہ بچے کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنا دی تھی، ڈی پی او نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی۔