سرگودھا میں تلخ کلامی، دیرینہ دشمنی پر دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا

Published On 02 November,2023 10:14 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں مختلف واقعات میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چک 55 شمالی میں معمولی تلخ کلامی پر انور نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعہ کے بعد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

دوسرے واقعہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے 35 سالہ نوجوان عبید الرحمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، عبید الرحمان کو قتل کر کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، ڈی پی او نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔