کراچی پولیس نے چھلاوا گینگ کے 5 ملزم گرفتار کر لیے

Published On 02 November,2023 11:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھلاوا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق چھلاوا گینگ کے ارکان باالخصوص بینک سے رقم لے کر نکلنے والےشہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔

ملزمان سے پسٹل، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔