ڈی آئی جی سے مقتول شارق جمال کی اہلیہ اور بیٹی کی ملاقات، قتل کی دھمکیوں بارے آگاہ کیا

Published On 03 November,2023 07:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کے لیے مقتول شارق جمال کی بیٹی حانیہ شارق اور اہلیہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس پہنچ گئیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے ملاقات کے دوران شارق جمال کی اہلیہ اور بیٹی نے بتایا کہ مقتول شارق جمال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، ملزمان کیخلاف موبائل کے میسجز بطور ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 21 جولائی کو قتل سے پہلے مقتول نے اپنے اہل خانہ سے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

بیٹی حانیہ شارق کے مطابق مقتول نے بتایا کہ سیف میں 8 کروڑ مالیت کے امریکی ڈالرز موجود ہیں، قتل سے پہلے والد نے مجھے سیف کے کوڈ سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے مقتول کے اہل خانہ اور بیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کو میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔