مریدکے: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے شہریوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پچھلے کئی دنوں سے مطلوب تھا، ملزم پولیس کی وردی پہن کر اور جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑیوں سے پیسے بٹورتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دو روز قبل بھی ملزم کو روکا گیا تھا تاہم وہ چکمہ دے کر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔