اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

Published On 04 November,2023 11:09 am

کراچی:(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے منشیات سمگلنگ کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق کارروائیاں اسلام آباد، کوئٹہ،اورکزئی ، ڈی آئی خان اور کراچی میں کی گئیں ، کارروائی کےدوران341 کلوگرام چرس ، 3025نشہ آور گولیاں برآمدکرلی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔