کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور چھینی رقم برآمد

Published On 04 November,2023 02:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں پولیس ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کیلئے پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے بعد ملزم منتشر ہو گئے، اس دوران ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی، گرفتار ڈاکو سے پستول اور چینی ہوئی رقم برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔