بہاولنگر: (دنیا نیوز) بجلی چوروں کے خلاف میپکو ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے میپکو ٹیموں نے 315 مقدمات درج کرا دیئے، پولیس نے ڈیڑھ ماہ میں 274 چوروں کو گرفتار کر لیا۔
واپڈا ترجمان کے مطابق بجلی چوری کرنیوالوں پر 2 کروڑ 43 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے، میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں سے 1 کروڑ 42 لاکھ کی وصولی کر لی ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ ٹیموں نے متعدد نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لئے ہیں۔