حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ رک سکیں، ڈاکوؤں نے تاجر کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا۔
حیدر آباد تھانہ مارکیٹ کی حدود پٹھان کالونی میں دو مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے 14 لاکھ روپے لوٹ لیے، واقعہ پٹھان کالونی میں سلطان نامی تاجر کے ساتھ پیش آیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔