گوجرانوالہ: دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 نوجوان قتل

Published On 07 November,2023 05:02 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) دومسلح گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ذیشان اور عدیل گجر گروپ میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

مقتولین کی شناخت عدیل اور دانش کے نام سے ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔