نوشہرہ سے گجرات اسلحہ سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار

Published On 07 November,2023 09:50 am

دینہ: (دنیا نیوز) پولیس نے گاڑی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا، ملزمان جدید ترین اسلحہ نوشہرہ سے گجرات میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم راحت اور ملزمہ نورین کافی عرصے سے اسلحہ سمگلنگ کا کام کر رہے ہیں، ملزمان نے بھاری مقدار میں اسلحہ کھول کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جی ٹی روڈ کے قریب ناکہ لگا کر چیکنگ کی تو گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا، برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد کاشنکوف بھی شامل تھیں۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو اسلحہ اور گاڑی سمیت تھانے منتقل کردیا۔