کراچی اور لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

Published On 08 November,2023 03:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے شہروں کراچی اور لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لاڑکانہ کے علاقے دھامرا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔