میرپور ماتھیلو: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 08 November,2023 09:03 pm

میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ میرپور ماتھیلو میں واقعہ چانڈیہ پمپ کے قریب پیش آیا جہاں گھوٹا برادری کے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔