مریدکے: (دنیا نیوز) دو پارٹیوں میں صلح کے دوران اچانک فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں دو پارٹیوں کے درمیان صلح کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول شیخ خالد اور زخمی اعجاز سرویا رچنا ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جاں بحق کی لاش ٹی ایچ کیو مردہ خانہ منتقل اور زخمی کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔