اے این ایف کی کارروائیاں، 24 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

Published On 09 November,2023 10:43 am

کراچی : (دنیا نیوز) اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران 24 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

حکام کے مطابق جی ٹی روڈ اٹک کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 10 کلو چرس اور 520 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، دوران کارروائی اٹک کا رہائشی ملزم موقع پر گرفتارکرلیا گیا۔

شکر گڑھ، نارووال گھر میں چھاپے کے دوران 7 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔

ایک اور کارروائی میانوالی میں کی گئی جہاں موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی، دورانِ کارروائی ساؤتھ وزیرستان کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

سمبڑیال میں وزیرآباد کے رہائشی موٹر سائیکل سوار سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔

حکام اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔