پشاور: خواجہ سراء کو قتل کردیا گیا

Published On 10 November,2023 07:35 pm

پشاور: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے رنگ روڈ پرخواجہ سراء طاہرعرف غزل کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے رنگ روڈ پر خواجہ سراء طاہر عرف غزل پر چھری سے وار کرکے زخمی کردیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول خواجہ سراء کی لاش کو پوسٹم مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔