قلات میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم، 2افراد جاں بحق

Published On 11 November,2023 11:50 am

قلات : (دنیانیوز) منگچر میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔

لیویز ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو آرایچ سی منگچر منتقل کیا جارہاہے ۔