کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

Published On 12 November,2023 11:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ہوٹل پرموجود شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کردی۔

پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔