ٹانک: (دنیا نیوز) اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کے مطابق ملزم اشتہاری اور پولیس کے درمیان گاؤں کڑی شاہ نور میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ایس ایم اے عبدالعلی خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
افتخار شاہ نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں ڈی ایس پی چن شاہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارنے کے لئے گاؤں کڑی شاہ نور گئی تھی۔