گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول کی مدد سے اٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری کو 18 سال بعد گرفتار کرلیا۔
انچارج سیل خالد نواز نے بتایا کہ ملزم ابرار نے 2006ء میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو قتل کئے تھے، واردات کے بعد ملزم پہلے ساؤتھ افریقہ اور پھر ہالینڈ فرار ہوا گیا تھا، پولیس سے بچنے کے لئے ملزم 3 ماہ قبل اٹلی پہنچا تھا، ملزم کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا تھا۔
خالد نواز نے مزید بتایا کہ ملزم ابرار کو انٹرپول کی مدد سے اٹلی میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو بہت جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔