لاہور: تیز رفتار کار نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی، 2 خواتین شدید زخمی

Published On 13 November,2023 04:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

ٹریفک کا حادثہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی دوسری کار کو ٹکر مار دی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔