گوجرانوالہ: چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گینگ گرفتار، لوٹی رقم برآمد

Published On 15 November,2023 02:53 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین چوروں کے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ میں چور خواتین عرصہ دراز سے درد سر بنی ہوئی تھیں، حراست میں لی گئی 4 خواتین کے قبضہ سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں، ملزمہ درجنوں خواتین کو لوٹ چکی ہیں۔

پولیس کے مطابق چور خواتین گزشتہ کئی سالوں سے مارکیٹوں اور بازاروں میں وارداتیں کرتی تھیں، ملزمہ خریدار خواتین کے پرس سے پیسے، طلائی زیورات اور موبائل فونز چوری کرتی تھیں۔