ڈینگی کے وار جاری، پنجاب بھر سے مزید 181 نئے کیسز رپورٹ

Published On 15 November,2023 11:13 am

لاہور : (دنیا نیوز) موسم بدل گیا لیکن ڈینگی کے وار نہ تھم سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 181 نئے مریض سامنے آگئے۔

سیکرٹر ی ہیلتھ علی جان خان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں 92 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب میں 12 ہزار 45 جبکہ لاہور میں 5 ہزار 317 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں08،ملتان میں17 ،گوجرانوالہ میں32 اور فیصل آباد میں 09 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔

اسی طرح نارووال میں 04، شیخوپورہ، اٹک اور اوکاڑہ میں 3،3 ، قصور، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، حافظ آباد، راجن پور اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض داخل ہیں، ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔