پشاور: (دنیانیوز) ایف آئی اے نے مردان میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
حکام ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹس کے زریعے حوالہ ہنڈی کے رقوم کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے ، ملزمان سے مجموعی طور پر 38 لاکھ 82 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں ۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔