میرپورخاص: تیز رفتار کار نے راہ چلتے 3 افراد کو کچل دیا، بچہ جاں بحق

Published On 16 November,2023 01:14 am

میرپورخاص: (دنیا نیوز) میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے تین افراد کو کچل ڈالا، ایک بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ میرپورخاص کے علاقے کھپرو روڈ پر پیش آیا جہاں خاندان کے تین افراد پیدل جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔