بہاولپور: (دنیا نیوز) چار روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے نوجوان لاش برآمد کرلی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ احمد نامی نوجوان کی لاعش ضلع لودھراں کے علاقہ بستی ملوک سے برآمد ہوئی ، مقتول کے سر اور سینے پر گولیوں کے نشان موجود ہیں ۔
ورثاء کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد گھر کے باہر سے کار میں مبینہ اغوا کر کے لے گئے تھے ، بہاولپور پولیس نے لودھراں پولیس سے نعش قبضہ لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔