پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

Published On 16 November,2023 10:20 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) تھانہ کسوکی کی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا، جس پر منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل رستم زخمی ہو گیا، منشیات فروشوں کا ساتھی ملزم محبوب عرف موبی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور:اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم محبوب عرف موبی اور دیگر ساتھیوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، منشیات و دیگر جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔