کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، جرائم پیشہ 3 ملزمان گرفتار

Published On 16 November,2023 10:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اسلامیہ کالونی منگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔