ملتان: (دنیا نیوز) نامعلوم شخص نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے ایک لڑکے اور خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ملتان میں موضع عالمگیر کے قریب شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے نے فائرنگ کرکے ایک لڑکے اور خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، لاشوں کو قبضہ میں لیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصودالحسن نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سی پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران فوری طور پر موقع پر پہنچیں ، واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔