کراچی: تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا

Published On 17 November,2023 02:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل کے قریب پیش آیا جہاں دو کار سوار تیز رفتاری سے جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والے شخص کی لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ شیر محمد کے نام سے ہوئی۔