دوڑ: (دنیا نیوز) نواحی قصبے میں 35 سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے سینے پر 3 گولیاں لگی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوان کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔